بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، مسکان جے

بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، مسکان جے
 بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، مسکان جے

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ و اداکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کی خواہش مند ہوں، گلوکاری کے ساتھ فلم میں کام کا تجربہ بھی شاندار رہا، مزید فلم سائن کی ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کروں گی۔ ان کاکہنا ہے کہ اس وقت مختلف برانڈز کے شوٹس میں مصروف تھی جبکہ بین اقوامی بیوٹی برانڈز کے لئے بھی بطور ماڈل کام کررہی تھی۔مسکان جے کہنا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کے ہر شعبے میں اپنی ایک منفرد شناخت بنانے کے لئے کوشاں ہوں۔

امید ہے کہ جلد اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری ترجیحات صرف معیاری کام ہے اسی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔ غیر معیاری کام کرکے اپنا کیرئیر برباد نہیں کرنا چاہتی۔ کئی کمرشلز اور شوز کا بہت عمدہ رسپانس ملاہے امید ہے کہ مستبقل میں بھی اسی طرح معیاری کام کرتی نظر آؤں گی۔

مزید : کلچر