پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک اور روشن ہے،نرما

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک اور روشن ہے،نرما
 پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل تابناک اور روشن ہے،نرما

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن)فلم سٹار نرما نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔ اپنے ایک انٹرو یو میں نر ما نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔

مزید : کلچر