معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلمیں ٹھکرا دیں،سونم کپور

معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلمیں ٹھکرا دیں،سونم کپور

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے صنفی بنیادوں پر معاوضے کی ادائیگی میں عدم مساوات پر متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اداکاروں اور داکاراؤں کے مابین معاوضوں میں عدم مساوات برتی جاتی ہے جس کے باعث متعدد فلموں میں کام سے انکار کر دیا۔حال ہی میں مجھے ایک فلم کی پیشکش کی گئی جس کے لئے مجھے دوسرے اداکار کی نسبت بہت ہی کم معاوضہ دیا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری آخری فلم نے اچھا بزنس نہیں کیا جس کے باعث ہم اچھا معاوضہ نہیں دے سکتے جس پر میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...