فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شرع ہو گئے ،صائمہ نور

فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شرع ہو گئے ،صائمہ نور
 فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شرع ہو گئے ،صائمہ نور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صائمہ نورنے کہا ہے کہ حال ہی میں نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شرع ہو گئے ،اردو پنجابی او رخصوصا پشتو فلموں کی کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مشکل دور ختم ہوتا جارہا ہے ۔ کراچی اور لاہور میں نئے سرمایہ کار فلم انڈسٹری پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ جلد انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی ۔صائمہ نورنے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلم سٹوڈیوز میں دوبارہ گہما گہمی نظر آئے گی اور ہماری فلموں کا دنیا بھر میں نام ہوگا۔

مزید : کلچر