ایس پی انویسٹی گیشن کی تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے عدالتی امور پر میٹنگ

ایس پی انویسٹی گیشن کی تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے عدالتی امور پر میٹنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے تمام ڈویڑن کے ایس پی صاحبان سے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کواٹر میں عدالتی اموار پر میٹنگ کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ڈویڑنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں۔ اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد سزادلوائیں۔ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے پر مختلف تفتیشی افسران کو CC۔IIIسرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے محنت اور لگن سے کام کرنے والے تفتیشی افسران کے کام کو سراہا۔

مزید : علاقائی