ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں فیئر ویل پارٹی کا اہتمام

ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں فیئر ...

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں ایک فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ڈولفن سکواڈ کے تمام آفیسرز و آفیشلز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر بالخصوص انسپکٹر ریحان جمال کو ایڈوانس کورس کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی۔تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کی اس فیئر ویل پارٹی کا مقصد انسپکٹر ریحان جمال کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جہاں پر متذکرہ آفیسر کی بطور آفیسر انچارج اوپس روم و آئی ٹی انچارج ڈولفن کی کارکردگی کو سراہاگیا اور انسپکٹر ریحان جمال کی کاوشوں کی زبردست الفاظ میں پذیرائی کی گئی۔

مزید : علاقائی