جعلی کنسٹرکشن کے مالک کا لندن پلٹ پاکستانی سے ساڑھے 3کروڑ کا فراڈ

جعلی کنسٹرکشن کے مالک کا لندن پلٹ پاکستانی سے ساڑھے 3کروڑ کا فراڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(کرائم رپورٹر)لندن پلٹ پا کستانی سے ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ ،جعلی کنسٹرکشن کمپنی کے ما لک نے پلا زہ تعمیر کرنے کے لیے رقم لی تین سا ل گزرنے کے با وجو د پلا زہ تعمیر نہ کیا۔اورسیز پا کستانی نے پاکستانی انجنئیرنگ کو نسل کو ملزمو ں کے خلا ف درخو است دے دی۔ملزمو ں کے خلا ف تحقیقا ت شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطا بق مریدکے کے علا قے میں مریدکے شا پنگ ما ل تعمیر ہو رہاتھا جس کو طا ہر گروپ کی جانب سے تیا ر کیا جا رہا تھا دوران تعمیر سکھیرا انجنئیرنگ بلڈنگ سروسز نے طا ہر گروپ سے مریدکے شاپنگ ما ل تعمیر کرنے کے لیے کنٹریکٹ لیا اور طا ہرگروپ سے سا ڑھے تین کر وڑ روپے تعمیر کی مد میں وصول کیے اور تعمیر کی یقین دہا نی کروائی طا ہر گروپ کا ما لک کنٹریکٹ دینے کے بعد تین سال بعد انگلینڈسے واپس آیا تو کا م نا مکمل تھا تحقیق کر نے پر پتہ چلا کہ انجنئیرنگ بلڈنگ کمپنی جعلی ہے اورپا کستان انجنئیرنگ کو نسل سے بھی غیر رجسٹرڈ تھا طا ہر گروپ کے ما لک نے جب رقم کا مطا لبہ کیا تو سکھیرا انجنئیرنگ بلڈنگ سروسز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیا ں ملنے لگی۔

مزید :

علاقائی -