موٹر سائیکل چوری لاکھوں مالیت 80ہارس پاورکی موٹر چوری
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں اور پتوکی میں نامعلوم چور موٹرسائیکل اور80ہارس پاور کی لاکھوں روپے کی مالیت موٹرچوری کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ظہیر آباد کالونی چونیاں میں محمدراشد اپنی موٹرسائیکل پر اپنے دوست کامران کو ملنے کیلیے آیا اور موٹرسائیکل اس کے گھر کے باہر کھڑی کر دی۔ جب واپس آیا تو نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے رفوچکر ہو چکے تھے۔
جبکہ چونیاں کمیٹی کے ملازم جاوید نے پولیس تھانہ صدر چونیاں کو درخواست دی کہ میں نو ر پور نہر پتوکی کے قریب سے ڈیوٹی کرکے واپس چلا گیا تھا کہ میری غیر موجودگی میں نامعلوم چور وہاں سے 80ہارس پاور کی بجلی کی موٹر نامعلوم چور چوری کرکے لے جا چکے تھے۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔