جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، ذوالفقاراحمد

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، ذوالفقاراحمد

قصور(بیورورپورٹ)ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی، سٹی اور چونیاں سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، دوران میٹنگ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور مجرما ن اشتہاریوں کی جائیدادوں کوقرق بھی کروایا جائے اس سلسلہ میں تھانہ جات کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے، زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے اور ہومیسائیڈ میں کام کرنے والے افسران قتل کے زیر تفتیش مقدمات بغیر کسی پریشر اور لالچ کے جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں معمولی کر پشن اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور بہترین حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کریں انہوں نے میٹنگ کے دوران ہر ایس ایچ او کی مجرمان اشتہاریوں ، عدالتی مفروران،عادی مجرمان،گینگزکی گرفتاریوں کے سلسلہ میں ماہانہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا حساس تنصیبات،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ،اسلحہ کی نمائش ،وال چاکنگ اور عارضی قیام گاہوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...