تمام بینکوں کی انتظامیہ مشکوک افراد سے الرٹ رہیں: عمارہ اطہر

تمام بینکوں کی انتظامیہ مشکوک افراد سے الرٹ رہیں: عمارہ اطہر

لاہو ر(کرائم رپورٹر)ایس پی سکیورٹی لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہر کے تمام بنکوں کی انتظامیہ کو مشکوک افراد سے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔شہر کے تمام بنکوں کادوبارہ سکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور بنکوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہر کے 200سے زائد بنکوں کے سکیورٹی انچارجز کے ساتھ انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر نے اس موقع پرمزید کہا کہ عام شہری جیسے ہی بنک میں رقم جمع کروانے یا رقم نکلوا کر باہر نکلتے ہیں تو مشکوک افراد ان کو لوٹتے ہیں۔بنک انتظامیہ اور سکیورٹی انچارجز بنکوں کے حفاظتی انتظامات ایس او پی کے مطابق مکمل کریں۔آئندہ چند روز میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بنکوں کے سکیورٹی گارڈز کو باقاعدہ فائرنگ پریکٹس کروائی جائے گی۔اگر بنک ملازمین اپنے دفاتر یا اردگرد کوئی مشکو ک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔بنکوں کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کر نے کے لئے آئندہ بھی اجلاس رکھا جائیگا۔

مزید : علاقائی