سگیاں پل:کنٹینر الٹنے سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی

سگیاں پل:کنٹینر الٹنے سے بند ٹریفک بحال کر دی گئی

لاہو ر(کرائم رپورٹر)لاہور کے خارجی راستے سگیاں پل پر کنٹینر الٹنے سے لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان دونوں اطراف کی ٹریفک بند ہو گئی۔بتا یا گیا ہے کہ لاہور کے خارجی راستے سگیاں پل پر کنٹینر الٹنے سے لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان دونوں اطراف کی ٹریفک بند ہو گئی جس سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں صورتحال پر قابو پانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے کرینوں و کٹر کی مدد حاصل کی جس کے نتیجے میں کنٹینر کو کاٹ کر ایک سائیڈ پر ہٹایا گیا جس سے ٹریفک دوبارہ بحال ہوگئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...