سول لائن ، فیکٹری ایریا: خاتون سمیت دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

سول لائن ، فیکٹری ایریا: خاتون سمیت دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہو ر(کرائم رپورٹر)سول لائن اور فیکٹری ایریا سے ایک خاتون سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد ، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ منتقل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے لارنس گارڈن کے قریب40سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیر نے پولیس اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کے لیے مقامی مساجد میں اعلانات کروائے جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانہ منتقل کردیا ۔اسی طرح فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر فٹ پاتھ پر 45سالہ نامعلوم خاتون کی اکڑی ہوئی لاش دیکھ کر مقامی دکاندار نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق خاتون کئی سالوں پر اکیلی فٹ پاتھ پر ہی رہ رہی تھی اور بھیک مانگ کر گزار ہ کرتی تھی اس کی سردی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...