لاہور بار انتخابات ،امیدواروں کے نامور وکلاء سے رابطے، جوڑ توڑ جاری

لاہور بار انتخابات ،امیدواروں کے نامور وکلاء سے رابطے، جوڑ توڑ جاری

لاہور(نامہ نگار )لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے وکلاء کے بڑے بڑے گروپوں میں جوڑ توڑ جاری ہے،امیدوارن نے نامور وکلاء کے دفاترکا رخ کرلیاہے۔لاہور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان سجنے میں 3ہفتے رہ گئے ہیں۔سالانہ انتخابات کے لئے کل 40کے قریب امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔تمام امیدوار اپنی اپنی انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے بڑے اور ناموروکلاء کو اپنے حمایت کے اعلانات کروانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔صدراتی نشست کے لئے ملک ارشد اور عاصم چیمہ میدان میں ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کیلئے امیدوار مخدوم شاہ کو 10بڑے بڑے وکلاء کی حمایت حاصل ہے جن میں بار کے سابق صدرو اور سیکرٹری بھی شامل ہیں۔لاہور بار کی موجودہ قیادت نے سالانہ انتخابات کے لئے بائیومیٹرک ووٹنگ کا اعلان کررکھا ہے تاہم حتمی فیصلہ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود کریں گے ۔

مزید : علاقائی