اداکارہ عائشہ ثناء کی بیماری کے باعث عدم پیشی پرسماعت ملتوی

اداکارہ عائشہ ثناء کی بیماری کے باعث عدم پیشی پرسماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،اداکارہ بیمار ہونے کے باعث گزشتہ روزعدالت میں پیش نہ ہوسکی۔ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی کھرل کی عدالت کے روبرو اداکارہ کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی ۔عدالت نے اداکارہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔اداکارہ عائشہ ثناء پر غیر اخلاقی تصویریں شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف سائبر کرائم کے تحت ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں اداکارہ نے بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی