عدالتی حکم پرڈیڑھ سالہ بچہ باپ سے بازیاب ،ماں کے سپرد

عدالتی حکم پرڈیڑھ سالہ بچہ باپ سے بازیاب ،ماں کے سپرد

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے ڈیرھ سالہ بچہ باپ سے لے کرماں کے حوالے کرتے ہوئے باپ کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ثمینہ بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے دو ہفتے قبل تشدد کرکے اسے گھر سے نکال دیا اورکمسن بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔خاتون نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس کاشوہر دوسری شادی بھی کررہا ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کمسن بچے اذان کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے ،عدالتی حکم پر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے بچے اور اس کے باپ کو عدالت میں پیش کیا، باپ نے عدالت کو بتایا کہ بیوی خود بچے کو گھر چھوڑ کرگئی ہے،کسی نے اسے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا،عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد کمسن بچے کو ماں کے حوالے کرنے کے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ درخواست نمٹادی ہے۔

مزید : علاقائی