لاہور بارکی میاں ابرار احمد ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف جزوی ہڑتال

لاہور بارکی میاں ابرار احمد ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف جزوی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )لاہور بار ایسوسی ایشن نے میاں ابرار احمد ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف گزشتہ روز ہڑتال کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمے میں نامزد کرے۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث سیکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہوئے ۔شیراکوٹ میں قتل ہونے والے وکیل کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمات التواء کا شکارہوئے ،صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چودھری تنویر احمدنے کہا کہ حکومت وکلاء کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے،پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفرکرادر تک پہنچائے۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،سائلین مقدمات میں اگلی تاریخیں لے کرمایوس گھروں کوواپس لوٹ گئے۔

مزید :

علاقائی -