سب انسپکٹر اچھرہ کیخلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

سب انسپکٹر اچھرہ کیخلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہری پر تشدد کرنے اوررشوت لینے پرسب انسپکٹر اچھرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے 20دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے شہری محمد مدثر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل یاسین بٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر اچھرہ ارشاد احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا درخواست گزار کو ہراساں کیا اور تھانے لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا،سب انسپکٹر اچھرہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر درخواست گزار کو شخصی ضمانت پر بیس ہزار روپے رشوت لے کرچھوڑا تھا۔

مزید :

علاقائی -