اے این ایف کی کاروائی : منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار ، کروڑوں کی منشیات برآمد

اے این ایف کی کاروائی : منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار ، کروڑوں کی منشیات برآمد

 لاہو ر(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے بحریہ ٹاؤن لاہور سے منشیات فروشوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ملزموں سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کرلی گئی ۔ملزموں کی گرفتار ی کے بارے میں اے این ایف کے ذرائع کا کہناہے کہ چند روز قبل اے این ایف نے لاہور ائر پورٹ سے ایک شخص کو منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا ۔ جس سے تفتیش کر کے اس گھناونے کاروبار میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے ملزموں کو گزشتہ روز لاہور بحریہ ٹاوٗن میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک گروہ کا سرغنہ عاصم اسلم اور اسکے ساتھی عبدالرحیم ولد گل رحیم (جو کہ فاٹا کرم ایجنسی کا رہائشی ہے) کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔مزید تفتیش کے بعد ایک اور منشیات فروش عمر حیات کو بھی شیخوپورہ کے مقام سے کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی