اقدام قتل میں ملوث 5ملزم ناکافی ثبوت پربری

اقدام قتل میں ملوث 5ملزم ناکافی ثبوت پربری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ناقص تفتیش کی بنیاد پر قتل کے مقدمہ میں ملوث 5ملزموں کوبری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم نے ملزمان محمد شفیق، شبیر احمد، محمد یوسف، عبدالرحمن اور ابراہیم کو بری کرنے کا حکم دیاہے۔تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا تھا، ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،ملزمان کے خلاف کسی قسم کی شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں،پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی