منشیات فروشی میں ملوث مجرم کو ایک سال 3ماہ قید ،10ہزار جرمانہ

منشیات فروشی میں ملوث مجرم کو ایک سال 3ماہ قید ،10ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو ایک سال 3ماہ قید اور10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کو مزید 3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کے روبرو شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزم بابر کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا تھا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،دوران چیکنگ ملزم کے قبضہ سے 1660 گرام چرس برآمد ہوئی تھی ۔دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم منشیات کی ناجائز خرید فروخت میں بھی ملوث ہے۔

مزید : علاقائی