فراڈ میں ملوث ملزم کوشامل تفتیش کر کے مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

فراڈ میں ملوث ملزم کوشامل تفتیش کر کے مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے نواں کوٹ پولیس کو حکم دیا ہے کہ فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم عصمت اللہ کو شامل تفتیش کر کے مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویرنے شہری حافظ محمد آصف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم سادہ لوح لوگوں کو کمیٹیوں کا جھانسہ دے کر فراڈ کرتا ہے،ملزم نے درخواست گزار سے بھی کمیٹیوں کی مد میں ایک لاکھ 11ہزار روپے لئے تھے اور رقم واپسی کے معاملے پر ٹال مٹول کر رہا ہے،ملزم ضمانت کروانے کے بعد شامل تفتیش نہیں ہو رہا ہے،جس کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔

مزید : علاقائی