اداکارہ عبیرہ قتل کیس میں ملزمہ ازماراؤ پیش،مقدمہ حتمی مراحل میں داخل
لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں اداکارہ عبیرہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو نے حتمی بحث کے لئے ملزمہ ازماراؤ کو وکلاء کے ہمراہ طلب کررکھا تھا۔اداکارہ ازماراؤ پر ساتھی اداکارہ عبیرہ کو قتل کرنے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ شیراکوٹ پولیس نے درج کررکھا ہے۔ادکارہ ازماراؤ سمیت مقدمے میں فاروق الرحمن اور حکیم ذیشان کو نامزد کیا گیا ہے۔
،ادکارہ عبیرہ قتل کیس اب حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔