سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کو ہراساں کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ کو ہراساں کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ کو ہراساں کرنے کی درخواست پر سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ،سابق سینیٹر کے وکلا ء گزشتہ روز ہڑتال کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو جرح کے لئے طلب کر رکھا تھا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ اپنے وکیل مدثر چودھری کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئیں،سابق سینیٹرعدالت میں پیش نہیں ہوئی ،سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے سابق سینیٹر پری گل آغا کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے،پچھلی سماعت پر عدالت میں پری گل آغا سمیت ملازم عاشق اور پروین سکندرکے بیانات قلمبند ہوگئے تھے،عدالت گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد فریقین کو جرح کے لئے طلب کر رکھا تھا مگر گزشتہ روز ایک وکیل کے قتل کے باعث لاہور بار کی جانب سے وکلاء نے ہڑتال کی جس پرسابق سینیٹر کے وکلا ء عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...