عدالتی حکم عدولی پر 50تھانوں کے100اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی پر 50تھانوں کے100اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 50تھانوں کے100اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جبکہ جنوبی چھاؤنی،شمالی چھاؤنی اور سٹی رائے ونڈ کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔سیشن عدالت میں ماڈل کورٹ سمیت 55ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں قتل، منشیات اور دیگر سنگین نوعیت کے کیس زیرسماعت ہیں،عدالت عالیہ کی جانب سے ماتحت عدالتوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹائیں ان احکامات کی روشنی میں فاضل جج صاحبان نے پولیس کو گواہ پیش کرنے اور خود بھی بطور گواہ پیش ہونے کے احکامات جاری کررکھے ہیں لیکن عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،اس حوالے سے سی سی پی او لاہورکو بھی مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کو عدالتوں میں پیش ہونے کا پابند کریں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...