صاف پانی پراجیکٹ کیس، نامزدملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

صاف پانی پراجیکٹ کیس، نامزدملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار )سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نے صاف پانی پراجیکٹ کیس میں نامزد ملزم ا ظہرالدین کی درخواست ضمانت پر مزیدسماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں صاف پانی پراجیکٹ میں گورنمنٹ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے چیف ٹیکنیکل آفیسر صاف پانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،اس کیس میں 22ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے صاف پانی پراجیکٹ میں پانی کے طے شدہ ریٹ سے زیادہ رقم وصول کی ۔ اس کیس میں 7ملزمان اقتدار علی شاہ، شجاعت علی، ملک وارث، محمد طاہرمقبول، امجد اور اویس یاسین وغیرہ نے اپنی ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن پر ان کے وکلا ء کی جانب سے بحث جاری ہے ۔

مزید : علاقائی