عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد 14دسمبرکو طلب

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد 14دسمبرکو طلب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے خاتون پر تشدد کرنے والے وکلاء کے خلاف اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو 14دسمبر کو طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او نصیر آباد وکلاء کی جانب سے خاتون فرزانہ قیصر کو محبوس کرنے کے مقدمہ کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں،چند ماہ قبل ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء کی جانب سے خاتون اور بیٹے پر تشدد کرتے ہوئے 3گھنٹے تک چیمبر میں محبوس رکھا گیا تھا ،متاثرہ خاتون کی جانب سے ایس ایچ او نصیر آباد کو درخواست بھی دی گئی تھی مگر ایس ایچ او کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی،ایس ایچ او عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی