ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورکا سیشن کورٹ کا دورہ ، سکیورٹی اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورکا سیشن کورٹ کا دورہ ، سکیورٹی اور صفائی انتظامات ...

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابد حسین قریشی نے گزشتہ روزاچانک سیشن عدالت کا دورہ کیا،اس موقع پر فاضل جج نے سکیورٹی اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا،فاضل جج نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم سیشن جج نے جوانوں کوسکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیشن جج لاہور نے گزشتہ روزسینئر سول جج لاہور شکیب عمران کے ہمراہ سیشن کورٹ کی سکیورٹی اور صفائی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیشن کورٹ کے سکیورٹی انچارج نے انہیں سکیورٹی کے معاملات سے آگاہ کیا۔دورہ کے دوران ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضی چودھری اور دیگر ساتھی ججز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : علاقائی