سکیورٹی ، ٹیکنالوجی کا استعمال ، الیکشن 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونگے

سکیورٹی ، ٹیکنالوجی کا استعمال ، الیکشن 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث انتخابات کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث آئندہ عام انتخابات گزشتہ الیکشن سے 4گنا زیادہ مہنگے ہو سکتے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولنگ سٹیشنز کیلئے 80ہزار سی سی ٹی وی کیمرے خریدے جار ہے ہیں ،الیکشن کمیشن ایک ارب روپے کے ایک لاکھ سمارٹ فونز خریدے گا جبکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 70 ہز ا ر سے ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔نئے انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل پربھی 30کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔2018کے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعداد میں اضافے کے باعث اخراجات بڑھے ہیں اور الیکشن پر 21سے 29ارب روپے خرچ ہو سکتے ہیں۔

مہنگے الیکشن

مزید :

علاقائی -