حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان اپنا وعدہ پورا کرتا ر ہے گا ، خرم دستگیر

حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان اپنا وعدہ پورا کرتا ر ہے گا ، خرم ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنا وعدہ پورا کرتا رہے گا۔ سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبدالہ العیش نے وزارت دفاع کا دورہ کیا اور وزیر دفاع خرم دستگیر سے ملاقات کی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، وزیر دفاع نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے آگاہ کیا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ سعودی عرب صورتحال میں بہتری کیلئے سفارتی کردار ادا کرے، پاکستان حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے اپنا وعدہ پورا کرتا رہے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...