عبدالمعید بچپن سے ہی کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے تھے

عبدالمعید بچپن سے ہی کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے تھے

وہاڑی(بیورورپورٹ)میران شاہ میں دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے عظیم سپوت لیفٹینٹ عبدالمعید شہید وہاڑی کے نواحی گاؤں 160 ای بی سے تعلق رکھتے ہیں ہمسائیوں اور عزیزوں کے مطابق عبدالمعید انتہائی ملنسار اور زندہ دل نوجوان تھا بچپن سے ہی اس میں کچھ کر گزرنے کا جزبہ پایا جاتا تھا شہید عبدالمعید 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور والد انجیںئر محمد سلیم کی بیرون ملک نوکری کے سبب گھر کے تمام امور خود سر انجام دیا کرتا عبدالمعید نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں چکنمبر 160 ای بی سے حاصل کی اس کے بعد سوئی کیڈٹ کالج سبی سے میٹرک کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کرکے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ٹریننگ کیلئے چلے گئے لفٹینٹ عبدالمعید شہید کے تایا محمد امین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبد المعید انتہائی ہونہار طالب علم اور فرمانبردار بیٹا تھا اس کی شہادت پر جہاں اس کے بچھڑنے کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ ہمارے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید عبدالمعید کے تایا زاد بھائیوں نے بتایا کہ عبد المعید کو شروع سے ہی آرمی میں جانے کا شوق تھا وہ جب بھی گھر آتا اپنے بھائیوں اور کزنز کو ہمیشہ آرمی جوائن کرنے کی تلقین کرتا تھا واضح رہے کہ شہید عبدالمعید نے محض 1 ماہ قبل پاس آؤٹ کرکے 22 دن قبل میران شاہ میں بحثیت سیکنڈلیفٹینٹ چارج سنبھالا تھا شہادت سے چند دن قبل لیفٹینٹ کے عہدے پر ترقی پائی پوری قوم شہید لیفٹینٹ کی شہادت پر پرنم ہے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...