عبدالمعید سے جو توقع تھی اس نے پوری کر دکھائی:والدہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونیوالے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدکا تعلق وہاڑی جبکہ شہید سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔ شہادت کا عظیم رتبہ پانیوالے عبدالمعید بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ان کی والدہ کا کہنا ہے بیٹے سے جو توقع تھی اس نے پوری کر دکھائی، والد بھی بیٹے کی شہادت پر نازاں ہیں۔والدہ کا کہنا ہے دکھ تکلیف اپنی جگہ لیکن بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،عبدالمعید سب سے بڑا بیٹا تھا،ہر چیز مجھ سے شیئر کرتا تھا، جبکہ شہید کے والد کا کہنا ہے بیٹے سے دوستوں جیسا تعلق تھا،اسکی خواہش تھی کہ چھوٹا بھائی بھی فوج جوائن کرے۔شہید عبدالمعید کے کورس میٹ کہتے ہیں وہ انتہائی اچھا ساتھی تھا ،وہ ہم میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔بہادر سپاہی بشارت حسین کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کو فخر ہے، شہید کے والد محمد حنیف خود بھی سابق فوجی ہیں ، ا نہو ں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنے مزید دو بیٹوں کو پیش کردیا ہے۔شہیدسپاہی بشارت کی یکم جنوری کوشادی طے تھی،انہوں نے پسما ند گا ن میں والدین،دو بہنیں اوردو بھائی چھوڑے ہیں۔
والدہ معید