نظام الدین سیالوی ، رحمت اللہ ، محمد خان بلوچ کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول

نظام الدین سیالوی ، رحمت اللہ ، محمد خان بلوچ کے استعفے پنجاب اسمبلی ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے۔پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ نے ختم نبوت ؐکانفرنس میں اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے سپیکر آفس کو پیش کیے۔نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ارکان اسمبلی کے استعفوں میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی، اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے دے رہے ہیں۔

استعفے موصول

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...