افغانستان ‘ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا
کابل (آن لائن) افغانسان میں طالبان حملے میں زخمی ہونے والا نیٹو اتحاد کا ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والے تین اتحادی فوجیوں میں سے ایک امریکی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے بیان مین ہلاک ہونے والے فوجی کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
امریکی فوجی