پارٹی رہنما رابطے میں ہیں، قیادت سے اختلافات ختم نہیں ہوئے ،غوث علی شاہ

پارٹی رہنما رابطے میں ہیں، قیادت سے اختلافات ختم نہیں ہوئے ،غوث علی شاہ

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے کئی رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ قیادت سے اختلافات ختم ہوچکے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور مریم نواز سے ملاقات کے امکان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منگل کو لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ اقتدار کبھی میری منزل نہیں رہا ہے ۔میں نواز شریف اور شہباز شریف سے پرانا مسلم لیگی ہوں ۔ساری زندگی پاکستان کی خدمت کرتے گذری ہے ۔مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کرتا رہا ہوں ۔بڑے بڑے لوگ اقتدار کی خاطر پارٹی کے چھوڑ گئے لیکن میری وفاداری سے مخالفین بھی معترف ہیں ۔مسلم لیگ کے رہنماؤں سے جب بھی ملاقات کرونگا میڈیا کو آگاہ کرونگا۔مریم اور حمزہ ابھی بچے ہیں وہ مجھے پارٹی میں لانے لے لئے آمادہ نہیں کرسکتے۔اگر ن لیگ نے مجھ سے رابطہ کرنا ہوتا تو نواز شریف براہ راست کرتے۔ہمیں رابطوں کے لئے دوسرے فریق کی ضرورت نہیں ۔

غوث علی شاہ

مزید : علاقائی