امیر کویت نے نئی کابینہ کی منظوری دے دی ‘ بیٹا نائب وزیر اعظم مقرر

امیر کویت نے نئی کابینہ کی منظوری دے دی ‘ بیٹا نائب وزیر اعظم مقرر

کویت سٹی (آن لائن) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئی کابینہ کی تشکیل کی منطوری دے دی ہے نئی کابینہ میں امیرکویت کے صاحبزادے بھی شامل ہیں عرب ٹی وی کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے تاہم نئی کابینہ میں دو خواتین سمیت پندرہ وزراء شامل کئے گئے ہیں جبکہ نئے سیٹ اپ میں امیر کویت کے صاحبزادے شیخ ناصر صباح الاحمد کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...