نواز شریف کا شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج عقیدت

نواز شریف کا شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج عقیدت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے لیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی بشارت شہدا ء کے قافلے کے قا بل فخر سپوت ہیں۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عبدالمعید اور بشارت جیسے شہداء پاکستانی قوم کا فخر و غرور ہیں، شہدا ء کے ورثا کی پوری قوم مقروض رہے گی، معید اور بشارت کی شہا د ت ا س امر کا ثبوت ہے ہمارے افسر اور جوان شہادت میں ایک دوسرے پر بازی لے جاتے ہیں۔نوازشریف نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

نواز شریف

مزید : علاقائی