آرمی چیف کا مارشل لا لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، اعجاز الحق

آرمی چیف کا مارشل لا لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، اعجاز الحق

اسلام آباد( آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مارشل لالگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ان کی بس تین خواہشات ہیں کہ وہ اپنی مدت پوری ہونے پر با عزت ریٹائر ہو جائیں ، ملک میں امن آئے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ملک میں جمہوریت کی گاڑی چلتی رہی ، مسلم لیگ ن کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سینیٹ انتخابات جیتنا ہیں یا دیوار میں ٹکر مارنی ہیں ، اداروں سے لڑائی ان کے مفاد میں نہیں۔ آرمی چیف سے تین گھنٹے سے زائد کی ملاقات کے بعد آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک سٹیٹ فارورڈ جرنیل ہیں ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو اس لئے جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹیکنو کریٹ حکومت بنے گی یا قومی حکومت یہ سب غلط ہے ایسا نہیں ہوگا کیونکہ جن لوگوں نے یہ کرنا ہے ان کا ایسا کوئی ارادہ ہی نہیں ہے اس طرح کی خبریں اور افواہیں حکومتی وزرا خاص کر وزیر داخلہ احسن اقبال خود پھیلا رہے ہیں۔ میں نے نواز شریف سے کئی بار کہا تھا کہ وہ اداروں سے لڑائی مول نہ لیں مگر وہ اپنی انا چھوڑنے کو تیار نہیں۔وہ ابھی تک ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ وہ وزیر اعظم نہیں رہے۔

اعجازلحق

مزید : علاقائی