اسلام آباد کو امریکہ اور بھار ت کے دباؤ سے نکلنا ہوگا:حافظ سعید

اسلام آباد کو امریکہ اور بھار ت کے دباؤ سے نکلنا ہوگا:حافظ سعید

اسلام آباد(آن لائن) جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے اسلام آباد کو امریکہ اور بھار ت کے دباؤ سے نکلنا ہوگا ، اگر ہم امریکہ کی بات مانتے رہے تو یہ دباؤ مزید بڑھتا جائیگا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں تاجر برادری کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا امریکی دباؤ کی وجہ سے ہم مسلمانوں کی قیادت کرنے سے محروم ہوتے جارہے ہیں ،امریکہ اپنے مفاد کیلئے بھارت کیساتھ ملا ہوا ہے او ر بھارت جوکام مشرقی سرحد پر بیٹھ کر نہیں کرسکا وہ اس نے مغربی سرحد پر افغانستان کیساتھ ملکر کرلیا ہے ۔پا کستا ن کی قیادت کو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہونگے ورنہ قوم کئی بحرانوں کا شکار ہوجائے گی ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ہائیکورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک میرے حق میں فیصلے دے چکی ہیں لیکن میں جب بولتاہوں تو بھارت کے پیٹ میں مروڑ پڑتا ہے اور امریکہ کے سامنے جاکر چیخنا چلانا شروع ہوجاتا ہے ۔

حافظ سعید

مزید : علاقائی