پیر سیالوی کا 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کا اعلان

پیر سیالوی کا 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کا اعلان

فیصل آباد(آن لائن)پیرخواجہ حمید الدین سیالوی نے 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کا اعلان کردیا،جبکہ حامد رضا نے یہاں بھی ارکان پار لیمنٹ استعفیٰ دینے کا دعویٰ کر دیا، آن لائن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ نے پیر سیال شریف کی طرف سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے17دسمبر کو عاشقان رسول کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں مزید کئی ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے، جلسے کی قیادت خواجہ حمید الدین سیالوی او ر میزبانی سنی اتحاد کونسل کرے گی۔رانا ثناء اللہ کو مستعفی تو ہو نا ہی پڑے گا، ن لیگ کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ ملک بھر کے گدی نشین مشائخ پیر آف سیال شریف کی قیادت میں متحد و متفق ہیں، جلد ہی علماء و مشائخ کا سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ الیکشن میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ن لیگ والوں کا شو ختم ہو گیا، درود والے میدان میں آگئے ہیں۔

کانفرنس اعلان

مزید : علاقائی