سعودی مجلس شوری نے امریکی فیصلے کو عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرناک قرار دیدیا
ریاض(آئی این پی ) سعودی مجلس شوری نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطر نا ک قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوری نے امریکی فیصلے کی مذمت کردی۔ سعودی ارکان شوری نے خبردار کیا کہ امریکہ کے اس فیصلے کے باعث مسئلہ فلسطین نے نیا موڑ حاصل کرلیا۔ اسے بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔ مشرق وسطی درپیش بحر ا نوں کے ماحول میں امن و امان متزلزل کرنے والے مزید اقدامات برداشت نہیں کرسکتا۔شوریٰ نے امریکی فیصلے کو خطرناک امن عمل کیلئے مضر اور جانبداری قرار دیا۔ شوری نے کہا اس سے عالمی امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی شوریٰ