گرفتا ر سعودی ارب پتی معن الصانع کی رہائی کے بدلے ا ربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش

گرفتا ر سعودی ارب پتی معن الصانع کی رہائی کے بدلے ا ربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک ...

ریاض(آئی این پی ) گرفتا ر سعودی ارب پتی معن الصانع نے اربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر اکتوبر میں گرفتا ر کئے جانے والے سعودی ارب پتی معن الصانع نے اربوں ڈالر کے قرضوں کا ایک حصہ ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ معن کو عدالت سے فرار ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکی کوشش ہے کہ ان سے قرضوں کا ایک حصہ فی الفور حاصل کرکے انہیں رہا کردیا جائے۔ تمام قرضوں کی ادائیگی کا نظام الاوقات بھی متعین ہوجائے۔ وہ ریماس گروپ کے مالک ہیں جس کی شاخیں الخبر اور بحرین میں ہیں۔ 34مالیاتی ادارے ، 15.7ارب ریال کے قرضوں کی بابت عدالتی فیصلے صادر کرائے ہوئے ہیں۔

سعودی ارب پتی

مزید : علاقائی