ماضی کے لٹیرے سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا: عابد شیر علی

ماضی کے لٹیرے سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا: عابد شیر علی
 ماضی کے لٹیرے سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا: عابد شیر علی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماضی کے لٹیرے اور چور سیاستدانوں نے ملک کا خون چوس لیا ۔مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر 20,20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی حکومت نے 8ہزار 500 میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی اور مزید 4ہزار میگاواٹ بجلی مارچ تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی ملک بھر میں ٹرانسمیشن لائن 4سے 5ماہ میں ٹھیک کردیں گے ان خیالات کا اظہار عابد شیر علی نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسی قسم کے بجلی کے نرخو ں میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اوور بلنگ کی بلکہ ہماری حکومت تو 8ہزار 500میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں لے کر آئی ہے اور اس کے علاوہ بھی مزید 4ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔

عابد شیر علی

مزید : صفحہ اول