نیو یارک ٹائمز کامضمون غلط،میں سی این این اور ایم ایس این بی سی نہیں دیکھتا،دونوں ’’جعلی نیوز ‘‘ہیں،ٹرمپ

نیو یارک ٹائمز کامضمون غلط،میں سی این این اور ایم ایس این بی سی نہیں ...

نیویارک(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ایک مضمون کی اشاعت پر موقر روزنامے نیویارک ٹائمز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس اخبار کا قصور یہ ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی ٹیلیویژن دیکھنے کی عادات کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون شائع کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک اور جھوٹی کہانی ، لیکن اس مرتبہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی ہے ۔اس میں یہ کہا گیا ہے کہ میں دن میں چار سے آٹھ گھنٹے ٹی وی دیکھتا رہتا ہوں۔بالکل غلط ۔ میں سی این این اور ایم ایس این بی سی نہیں دیکھتا ۔میں ان دونوں کو ’’جعلی نیوز‘‘ خیال کرتا ہوں ۔میں کبھی ڈان لیمن کو نہیں دیکھتا ،یہ وہی صاحب ہیں جنھیں میں نے ایک مرتبہ ٹیلی ویژن پر گونگا شخص قرار دیا تھا۔

ٹرمپ کی ٹویٹ

مزید : علاقائی