فضل الرحمن اور محمود اچکزئی افغانستان کے تنخواہ دار ہیں : شیخ رشید

فضل الرحمن اور محمود اچکزئی افغانستان کے تنخواہ دار ہیں : شیخ رشید
 فضل الرحمن اور محمود اچکزئی افغانستان کے تنخواہ دار ہیں : شیخ رشید

  

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی افغانستان کے تنخواہ دار ہیں، یہ افغانستان کی خواہشوں کو پورا کررہے ہی مگریہ خوار ہوں گے اور فاٹا اصلاحات کا بل پاس ہوگا،اسحاق ڈار کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ‘ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی قسمت خراب ہے کیونکہ حکومت پہلے ہی بحران میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے جتنا فائدہ اٹھانا تھا اٹھا لیا وہ بھی ایک دن حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول