نواز شریف کی آڑ میں لوگ دشمنی کر رہے ہیں : مشاہد اللہ

نواز شریف کی آڑ میں لوگ دشمنی کر رہے ہیں : مشاہد اللہ
 نواز شریف کی آڑ میں لوگ دشمنی کر رہے ہیں : مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آج کل دھرنوں کے جھرنے بہہ رہے ہیں، لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، دھرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، مسائل ہمیشہ بیٹھ کر مکالمے سے حل ہوتے ہیں۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں اور کون ذمہ دار ہے کہ ڈالر 111روپے کا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ذاتی فائدہ تو کسی کا نہیں ہوتا، لوگوں کو مشکل میں ڈال کر کون سی راحت حاصل کرنا چاہتے ہیں،مسائل ہمیشہ بیٹھ کر مکالمے سے حل ہوتے ہیں۔
مشاہداللہ خان

مزید :

صفحہ اول -