افغانستان ، داعش کا تھانے پر حملہ ،3اہلکار جاں بحق ،2زخمی

افغانستان ، داعش کا تھانے پر حملہ ،3اہلکار جاں بحق ،2زخمی

 کابل (آئی این پی ) افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کاپولیس تھانے پر حملہ میں 3پولیس اہلکار جاں بحق اور 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی شہر نورستان کے علاقے واما میں دہشت گرد تنظیم داعش نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دہشت گرد تنظیم کے 12دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔نورستان کے پولیس ڈائریکٹر غلام فاروق نورستانی نے حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ داعش کے حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ہیں۔نورستانی کے مطابق جھڑپ میں داعش کے 12دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 18دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔نورستانی نے کہا کہ داعش نے نورستان میں پہلی دفعہ حملہ کیا ہے۔

افغانستان/داعش حملہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...