وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے کروڑوں روپے کے ...

 اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طورپر اب تک 6کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ۔حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے30کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے انسانی حقوق ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات میں 2کروڑ، پاکستان میں انسانی حقوق کے ایکشن پلان کیلئے 92لاکھ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے قیام کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

فنڈز جاری

مزید : علاقائی