ایل ایل بی طالبعلم پر نقل کے الزام پر پابندی کیخلاف درخواست پر وی سی پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

ایل ایل بی طالبعلم پر نقل کے الزام پر پابندی کیخلاف درخواست پر وی سی پنجاب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کے طالب علم پر نقل کرنے کے الزام میں پابندی عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے معین یونس کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے نقل کرنے کے الزام میں درخواست گزار کے پرانے پیپرز منسوخ کر دیئے، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وائس چانسلر نے سنے بغیر اپیل خارج کر دی، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ سپلیمنٹری امتحان قریب ہیں اور جامعہ پنجاب امتحان دینے کی اجازت نہیں دے رہی ۔

ایل ایل بی طالبعلم

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...