ڈاکٹروں کی رائے مختلف ، معلوم ہوتا ہے اسحق ڈار کو دل کی بیماری نہیں، احتساب عدالت کا تفصیلی فیصلہ

ڈاکٹروں کی رائے مختلف ، معلوم ہوتا ہے اسحق ڈار کو دل کی بیماری نہیں، احتساب ...

اسلام آباد(صباح نیو ز)اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسحق ڈار کو دل کی بیماری نہیں ہے۔اسحق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار نے ریفرنس میں تاخیر کیلئے بھارتی ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جبکہ برطانوی ڈاکٹر بیکر کی رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار کو دل کی بیماری لاحق نہیں ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحق ڈار کے دونوں ڈاکٹروں کے مشاہدات ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور انھیں دل کی سرجری کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر سماعت سے راہ فرار اختیار کی۔احتساب عدالت کے جج نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق اسحق ڈار کے دل کی شریان بند نہیں ہوئی۔

اسحق ڈار

مزید : صفحہ اول