توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آرکو نوٹس ،جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آرکو نوٹس ،جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فیضان رمضان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزام پر 58 لاکھ جرمانے کا نوٹس بھجوایا گیا ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جرمانے کی ادائیگی میں تاخیر پر بھاری جرمانے سے بچنے کے لئے58 لاکھ کی رقم ایف بی آر کو جمع کروا دی گئی اور ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے جرمانے کے نوٹسز کو ٹربیونل کے روبرو چیلنج کر دیا گیا درخواستگزار وکیل نے نشاندہی کی کہ ٹربیونل ایف بی آر کے جرمانے کے خلاف اپیل سے متعلق فیصلہ درخواستگزار کے حق میں دے چکا ہے تایم ٹربیونل کے فیصلے کے باوجود 58 لاکھ کی ادائیگی نہیں کی جارہی درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ عدالت عالیہ چیئرمین ایف بی آر کو درخواست گزار پر فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین ایف بی آر نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین ایف بی آر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...